اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کی ایران اور خطے کے بارے میں خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نظامِ حکمرانی اور خارجہ پالیسی ’’جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار‘‘ کی وجہ سے ایک ایسی صورتحال سے دوچار ہوچکی ہے جہاں حقیقت کو جھوٹ سے الگ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے ہفتہ 15 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں روسی ادیب فیودور دوستوئیفسکی کے معروف ناول ’’برادرانِ کارامازوف‘‘ کے ایک اقتباس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقتباس امریکہ کی موجودہ صورتحال کی درست عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جو شخص خود سے جھوٹ بولتا ہے اور اپنے جھوٹ پر یقین کرلیتا ہے، وہ بالآخر اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں وہ اپنے وجود اور اپنے اردگرد کی دنیا میں حقیقت اور جھوٹ کے درمیان فرق نہیں کرپاتا اور پھر اپنے اور دوسروں کے احترام سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔
بقائی نے دوستوئیفسکی کے اس اقتباس کے ذریعے دراصل امریکہ کی ایران اور خطے سے متعلق پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ واشنگٹن کی جانب سے جھوٹے بیانیے پر مسلسل انحصار بالآخر خود امریکی حکمرانوں کے لیے حقیقت سے دوری کا سبب بن گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ