14 اگست 2026 - 15:51
سپاہ نیول کمانڈر: آبنائے ہرمز بند ہے، امریکی بیانات نہیں بلکہ میدان کی حقیقت دیکھی جائے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمایی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور اس کے اطراف ہونے والی تمام نقل و حرکت پر ایرانی بحری افواج کی مکمل اور فیصلہ کن نظر ہے، کوئی بھی سرگرمی ان کی نظروں سے اوجھل نہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمایی نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایرانی بحری افواج کو آبنائے میں ہونے والی تمام نقل و حرکت پر مکمل کنٹرول اور نگرانی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہونے والی کوئی بھی نقل و حرکت سپاہ پاسداران کی بحری افواج کے اہلکاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں رہ سکتی۔

ریئر ایڈمرل علی عظمایی نے مزید کہا کہ خطے کی اصل صورتحال کو امریکی حکام کے بیانات اور اعلانات کے بجائے میدان میں موجود حقائق سے پرکھا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha