17 جولائی 2010 - 19:30

چند ہی روز قبل العریفی کی ایک آڈیو کلپ انٹرنیٹ میں شائع کی گئی جس میں انھوں نے شیعہ علماء کو سنی علماء سے بہتر و برتر قرار دیا تھا مگر دوسرے ہی روز سعودی روزنامے نے اعلان کیا کہ العریفی اپنے موقف سے پسپا نہیں ہوئے ہیں.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی روزنامے "السبق" نے دعوی کیا ہے کہ آڈیو کلپ میں ریکارڈ ہونے والی آواز کا تعلق "شیخ حسن المالکی" سے ہے اور شیخ العریفی کسی صورت میں بھی اپنے موقف سے پسپا نہیں ہوتے. تاہم العریفی کی پسپائی اور معذرت خواہی کی خبر مذکورہ کلپ کے حوالے سے ہی مختلف ویب سائٹوں میں شائع ہوئی ہے اور العریفی نے بذات خود اس خبر کی تردید نہیں کی ہے. مذکورہ کلپ میں کہا گیا ہے کہ : "آیت اللہ سیستانی، اللہ کے ارشادات و فرامین کے عین مطابق قدم اٹھاتے ہیں اور اسی وجہ سے میں انہیں بہت سے سنی علماء پر ترجیح دیتا ہون ... منکسرالمزاجی، زہد اور ترک دنیا، اللہ، رسول اللہ (ص) اور اہل بیت رسول (ص) کی محبت حقیقتاً شیعہ علماء میں بطور اتم پائی جاتی ہے... شیعہ علماء، سنی علماء کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ہدایت اور آپ (ص) کے ارشادات و فرامین سے قریب تر ہیں".

........

/110

متعلقہ لنک:- وہابی مفتی اور نیا موقف؛آیت اللہ العظمی سیستانی کے بارے میں وہابی مفتی کا مختلف موقف