غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات میں ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام ممالک سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے بارے ایران کے مطالبے کے بھر پور حامی ہیں جبکہ تہران میں ہونے والی حالیہ جوہری کانفرنس میں ہدف کے حصول کے لئے انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ تہران اور ترکی ایک دوسرے کے تعاون اور مشاورت کو فروغ دیکر علاقائی و عالمی سطح پر تمام اہم امور میں انتہائی مثبت کردارادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لئے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون دوطرفہ مفاد میں ہے۔
۔۔۔۔۔
/110