ہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ نےآج اپنے اس موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جس نے این پی ٹی معاھدہ پردستخط کئےہیں اسے اس معاھدے کےرکن ملکوں کی طرح پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ کا حق حاصل ہے ۔ منموہن سنگھ نے تہران میں آیندہ ہفتےمنعقدہونے والی ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس میں ہندوستان کی شرکت کےبارےمیں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے ساتھ ہندوستان کے بڑے اچھے تعلقات ہیں اور ہندوستان تہران کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا ۔ قابل ذکرہے سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ واشنگٹن میں نیوکلئر سکیوریٹی کانفرنس میں امریکہ کی بھرپور کوششوں کے باوجود بھی امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے سلسلےمیں کسی ملک کی حمایت حاصل کرنےمیں کامیابی نہیں ہوئي ہے ۔ .........
/110