16 جون 2010 - 19:30

کراچی کے علاقے منگھوپیرسے ملکی وغیرملکی دہشتگردوں کوجعلی دستاویزات بناکردینے والے4ملزمان کوسی آئی ڈی نے گرفتارکرلیاہے۔

کراچی کے علاقے منگھوپیرسے ملکی وغیرملکی دہشتگردوں کوجعلی دستاویزات بناکردینے والے4ملزمان کوسی آئی ڈی نے گرفتارکرلیاہے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نےبتایاکہ اطلاع ملنے پرمنگھوپیرمیں فیئر پرائس شاپ کے قریب چھاپہ مارکرچارملزمان حنیف،عمران،احمداورعارف کوگرفتارکر کے ان کے قبضے سے سینکڑوں جعلی پاسپورٹس،شناخت کارڈز،ڈرائیونگ لائسنس اور برتھ سرٹیفکیٹس برآمدکرلیے۔

ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق ملزمان سوات اوروزیرستان سمیت بیرون ملک سے آنے والے دہشت گردوں کوجعلی دستاویزات بناکر دیتے تھے۔ملزمان میں سے حنیف اس سے قبل بھی گرفتارہوکرجیل جاچکاہے۔

.......

152/