16 جون 2010 - 19:30

عراق کے قومی اتحاد کے امید وار طارق المندلاوی نے امریکہ اور اقوام متحدہ کو عراق کے انتخابات میں مداخلت کا ذمہ دار قراردیا

عراق کے قومی اتحاد کے امید وار طارق المندلاوی نے امریکہ اور اقوام متحدہ کو عراق کے انتخابات میں مداخلت کا ذمہ دار قراردیتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ نے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیاہے ۔ المندلاوی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے پرمبنی بعض گروہوں کا مطالبہ بالکل صحیح ہے کیونکہ امریکہ اور اقوام متحدہ نے انتخابات میں کھلی  مدا خلت کی ہے اور انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

عراق کے قومی اتحاد کے امیدوار نے کہا کہ بعض گروہوں کو انتحابات کے نتايج پراعتراض ہے اورپہلے سے ہی تشویش  لاحق تھی

.......

152/