اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سید عمارالحکیم نے الفرات ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم عراق میں قومی یکجہتی کی حکومت کے خواہاں ہیں اور سیاسی اختلافات سے دور ماہر اور لائق وزراء کے انتخاب پر زور دیتے ہیں تا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی طور پر کام کریں اور لوگوں کے مسائل حل کریں۔
انھوں نے انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ مستقبل کی حکومت عادلانہ اور حقیقی قومی حکومت ہو اور اپنے وعدوں پر عمل کرسکے کیونکہ ماضی کی غلطیاں قبول کرنا مزید ممکن نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ عراق کا انتظام ایک جماعت یا ایک قوم یا ایک مکتب فکر کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ قوم کے ہاتھوں میں ہونا چاہئے اور ہم اقتدار میں نام کی حد تک نہیں بلکہ حقیقی شراکت کے خواہاں ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ اگر مناصب اور عہدے منصفانہ طور پر تقسیم کی جائیں تو ماضی کی غلطیاں دہرانا ناممکن ہوجائے گا۔
عراقی انتخابات کے تازہ ترین نتائج
المالکی کا اتحاد اطمینان بخش حد تک دوسروں سے آگے ہے۔
اہل البیت ((ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی الیکشن ہائی کمیشن کے ترجمان نے بغداد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: وزیراعظم نوری المالکی کا اتحاد دوسری سیاسی جماعتوں سے آگے ہے اور اس اتحاد کی سبقت اطمینان بخش ہے۔
قاسم العبودی نے مزید کہا: 92 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور موجودہ نتائج کے مطابق نوری المالکی سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ موصولہ 174 شکایات کا جائزہ لینے کے بعد آخری نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ کرکوک اور نینوا سے سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔
یادرہے کہ کرکوک اور نینوا میں سعودی و امریکی اور بعثی حمایت یافتہ امیدوار ایاد علاوی دوسروں سے آگے ہیں۔
..............
/110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 182078
عراق کی مجلس اعلی اور "قومی اتحاد" کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا: ہم حکومت میں صرف نام کی حد تک نہیں بلکہ حقیقی شراکت کے خواہاں ہیں۔