17 مئی 2010 - 19:30

سوئيڈن کے وزیرخارجہ نے ایٹمی معاملے کے بہانے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کی ہے ۔

سوئیڈن کے وزیرخارجہ کارل بیلد نےآج ماسکومیں اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایران کےایٹمی مسئلے کاحل سیاسی اور سفارتی طریقے سےہی ممکن ہے اور سوئيڈن کی حکومت اس مسئلے کے سفارتی حل کی توقع رکھتی ہے ۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی پچھلےایک بیان میں مذاکرات کے ذریعے ایران کے ایٹمی معاملے کےحل اوراپنےملک کےصدر کےموقف کی تائيد کرتےہوئے کہا تھا کہ ایران کےایٹمی معاملے کا سفارتی حل موجود ہے۔ادھر حکومت چین نے ایران کے ایٹمی معاملے کے واحد حل کےطور پر سفارتکاری کی ضرورت پر زوردیاہے- چین کی وزارتخارجہ کےترجمان نےمنگل کےدن صحافیوں سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ حکومت چین کاخیال ہے کہ ایران کاایٹمی معاملہ  پرامن طریقوں ، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے سے حل کیا جائے