17 مئی 2010 - 19:30

عراق میں قانونی حکومت نامی سیاسی اتحاد کےرکن ثائرالفیلی نے سعودی عرب پر عراقی عوام کے ووٹوں کوبعثیوں کےحق میں خرید نے کاالزام لگایاہے۔

ثائرالفیلی نےالعالم کوانٹرویودیتےہوئے عراق میں قبیلہ پرستی عام کرنےکےلئے سعودی عرب کے تکفیریوں اور انتہاپسند وہابیوں کے فتوؤں اورسعودی عرب کے دسیوں دہشتگردوں کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب عراق میں جمہوریت کی مخالفت کرتےہوئے اب صدامی بعثیوں سےملحق ہوگياہے۔ثائرالفیلی نے العراقیہ کےسربراہ ایاد علاوی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاہے کہ صرف بعثیوں کاگروہ ہی ایسا ہے جو ملک کواغیارکوبیچ سکتاہے۔ثائرالفیلی نےکہاکہ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نےووٹوں کی خرید و فروخت کوحرام قراردیاہےلہذا ووٹوں کوخریدنے کی سازش ناکام ہوجائےگی. 
..............

/110