17 مئی 2010 - 19:30

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.2ریکارڈ کی گئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.2ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مانسہرہ، سوات، بالاکوٹ، بٹگرام،شانگلہ،بونیر،لوئر دیر ،اپر دیر،نوشہرہ، گلگت ،اٹک اور مہمند ایجنسی سمیت ملک کے دیگر شمالی و بالائی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔رات 4 بجکر 21 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئےتاہم کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 رکارڈ کی گئی ہے۔

 /152