17 مئی 2010 - 19:30

جناب رضا لکزائی کہتے ہیں: ریگی اور اس کا ٹولہ مذہب اور دین سے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی راہ میں ناجائز فائدہ اٹھاتے تھے اور اس سلسلے میں شیعہ اور سنی کے درمیان فرق کے قائل نہیں تھے بلکہ سب کو اپنی غیرانسانی کاروائیوں کا نشانہ بناتے تھے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رضا لکزائی جو پانچ مہینوں تک ریگی دہشت گرد ٹولے کے یرغمالی تھے اور تاسوکی کے واقعے میں اغوا کئے گئے تھے، نے اس جرائم پپیشہ دہشت گرد کی گرفتاری کے سلسلے میں کہا: ریگی 27 سالہ نوجوان ہے اور سنی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود شدید وہابی رجحانات کا حامل ہے اور دین و مذہب سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی کوشش کرتا رہا ہے۔ انھوں نے ریگی اور اس کے دہشت گرد ٹولے نام نہاد جنداللہ کے جرائم کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا: اس جرائم پیشہ شخص نے اب تک سیستان اور بلوچستان میں 140 سے زیادہ افراد کا خون بہایا ہے۔ انھوں نے کہا: سرباز کے علاقے میں خودکش دھماکہ اور مسجد امیرالمؤمنین میں بم دھماکہ اس شخص اور اس کے ٹولے کی نہایت بھونڈی دہشت گردانہ کاروائیاں تھیں۔انھوں نے اپنے مشاہدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ لوگ دین اور مذہب کے اصولوں سے بالکل بےخبر ہیں اور دین کے بعض پہلؤوں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ہر ممکن وحشیانہ افعال کو اپنے لئے جائز قرار دیتے ہیں۔ انھوں نے اغوا کے ایام میں دہشت گرد کے ساتھ اپنی ملاقات کی روداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ریگی کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کو سیستان و بلوچستان سے جانا پڑے گا اور اس سلسلے میں قرآن کی ایک آیت سے استناد کرتا تھا جبکہ اس آیت کا مفہوم کچھ اور تھا؛ ریگی حتی قرآن مجید کی آیات و الفاظ کا ترجمہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا تھا۔ انھوں نے مزید کہا: ریگی اور اس کے ٹولے کا خیال تھا کہ انھوں نے اسلام اور قرآن کو درست سمجھا ہے جبکہ اس کا علم جہل مرکب تھا؛ ریگی اور اس کے دوستوں کے اقدامات کسی بھی مذہب و مسلک کے دائرے میں نہیں تھے۔انھوں نے کہا کہ سرباز کے علاقے میں ریگی کی دہشت گرد کاروائی میں 40 سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں اکثریت اہل سنت برادران کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس شخص کی گرفتاری سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے مقاصد کو زبردست دھچکا لگا ہے جنہوں نے ریگی سے فائدہ اٹھایا اور اب ان کے خیال میں وہ ایک جلا ہوا مہرہ ہے جس کی تاریخ استعمال گذر چکی ہے۔ ..................../110