17 مئی 2010 - 19:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ایران ایک اہم اور اسٹرائٹجک ملک ہے جس کو عراق ، لبنان اور دیگرعرب ممالک میں زبردست عوامی حمایت حاصل ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ وہ مصر میں 2011 ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں البرادعی نے ایران کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک اسٹرائٹجک طاقت قراردیا ہے۔ البرادعی نے قاہرہ پہنچنے پر کہا کہ  میں نے ایک سال قبل کہا تھا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اپنی ماموریت ختم ہونے کے بعد میں ایک عام مصری شہری کی طرح ملک کی خدمت کروں گا

انھوں نے کہا کہ مصر کے بعض قوانین میں جمہوریت کی بنا پر تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ مصر کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے برادعی نے مصر کی اقتصادی بد حالی اور ناخواندگی کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالت مصری عوام کے شایان شان نہیں ہے۔

 البرادعی نے ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک اہم اور اسٹرائٹجک ملک ہے جس کو عراق ، لبنان اور دیگرعرب ممالک میں زبردست عوامی حمایت حاصل ہے۔

152/