ایران نے جنوبی ساحل کے قریب ایف-15 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مشترکہ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک F-15 Eagle جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ واقعہ ایران کے جنوبی ساحلی علاقے، جزیرہ ہرمز کے قریب پیش آیا، جہاں فضائی دفاعی نظام نے طیارے کو پہلے ٹریک کیا اور بعد ازاں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اسے ہدف بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق طیارہ "دشمن" کا تھا اور وہ فضائی حدود میں داخل ہوا تھا،جس کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ