تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بہاولپو ر کی اسلامیہ یونیورسٹی کے بغداد الجدید کیمپس میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ طلباء زخمی ہو گئے۔ اس دوران شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ مشتعل طلباء نے علی ہاسٹل کے کئی کمروں کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق ہاسٹل کے آٹھ سے دس کمرے جل گئے۔ تصادم کے بعد پولیس ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عابد شیر علی نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تصادم کا واقعہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا جس کی مکمل انکوائری کر کے واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 179274
اسلامیہ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم، 5 طلباء زخمی، مشتعل افراد نے علی ہاسٹل کو آگ لگا دی۔