کربلاکے شہریوں نے آج بعثیوں کے خلاف ہونےوالے اس مظاہرے کے دوران حکومت عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ بعث پارٹی کے عناصرکوانتخابات ميں شرکت کی اجازت نہ دے ۔ عراق میں اپیل کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کہ انتخابات میں جن لوگوں کونا اہل قراردیا گیا ہے ان کی اہلیت پرانتخابات کے بعد غورکیا جائے اورانھیں انتخابات میں شرکت کی اجازت دی جائے،. عراق کے مختلف شہروں کے عوام نے خود جوش طریقے سے بعث پارٹی کی باقیات کےتئیں اپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کرنے کے لئے مظاہرے کئے ہيں ۔اس سے پہلے عراق کے الیکشن کمیشن نے ایسے پانچ سوامیدواروں کوانتخابات میں حصہ لینے کے لئے نا اہل قراردےدیا تھا جو معدوم ڈکٹیٹر صدام کی بعث پارٹی سے وابستہ ہيں.
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 178516
عراق کے شہر کربلائے معلی کے عوام نے کالعدم بعث پارٹی کے عناصرکی ملک کے سیاسی عمل میں دوبارہ واپسی کے امکان کی مخالفت میں مظاہرے کئے ہیں ۔