17 اپریل 2010 - 19:30

آیت اللہ العظمی جوادی آملی کے خاندان نے اپنے تمام طلائی زیورات امام حسین علیہ السلام کی ضریح کے لئے وقف کردیئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ضریح امام حسین علیہ السلام کے تعمیری منصوبے کے ڈائریکٹر نے ضریح امام حسین علیہ السلام کے پہلے پنجرے کی رونمائی کے دوران کہا: آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے اپنے خاندان کے تمام طلائی زیورات امام حسین علیہ السلام کی ضریح میں استعمال کے لئے وقف کردیئے ہیں۔
 آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی ضریح امام حسین علیہ السلام کے پہلے پنجرے کی رونمائی کی؛ اس تقریب میں حضرت آیت اللہ احمد مؤمن، ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ حضرت آیت اللہ مرتضی مقتدایی، صوبہ قم کے گورنر حجت الاسلام موسی پور اور دیگر سرکاری و فوجی اہلکار موجود تھے اور تقریب رونمائی تعمیر ضریح کے لئے مختص ورکشاپ میں منعقد کی گئی۔