اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی عوام کے حق میں ایک بڑے احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے اور بینرز و پلے کارڈز اٹھا کر غزہ میں صہیونی رژیم کے مظالم، جارحانہ پالیسیوں اور نسلی صفائی کے جاری عمل کی شدید مذمت کی۔
احتجاج میں شریک افراد نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی رژیم کو دی جانے والی سیاسی اور معاشی حمایت فوری طور پر ختم کی جائے، جبکہ آئرلینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پابندیاں عائد کرے، ہر قسم کا تعاون منقطع کرے اور فلسطینی عوام کے خلاف جرائم میں اپنی مبینہ شراکت داری کا خاتمہ کرے۔
آپ کا تبصرہ