دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم ان سے تمام سطحوں تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ ہماری کوششیں بار آور ثابت ہوں لیکن اس موقع پر اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے''.
افغان حکومت بھی طالبان کو قومی دھارے میں دوبارہ شامل کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے جس کے تحت نچلے درجے سے لے کر درمیانے درجے کے طالبان مزاحمت کاروں سے رابطہ کیا جائے گا لیکن اس میں طالبان مزاحمت کاروں کے سنئیر لیڈروں پر کوئی توجہ مرکوز نہیں کی گئی ہے.
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176849
پاکستانی کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں قومی مصالحت کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کے لئے افغان طالبان سے ''تمام سطحوں''تک رسائی کی کوشش کی جا رہی ہے ۔