30 دسمبر 2025 - 16:01
بلوچستان شیعہ کانفرنس:  تفتان بارڈر کی بندش پر شدید احتجاج، زائرین کو سنگین مشکلات کا سامنا

کابینہ اجلاس میں حکومت اور چیف آف آرمی اسٹاف سے بارڈر فوری کھولنے کی اپیل، 95 فیصد غریب زائرین متاثر

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بلوچستان شیعہ کانفرنس نے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے گزشتہ آٹھ ماہ سے بارڈر کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ میں منعقدہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے کابینہ اجلاس میں اس موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کابینہ نے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے تفتان بارڈر کو زائرین کی آمدورفت کے لیے کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر بند ہے۔

جس کے باعث زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

95 فیصد غریب زائرین اس بارڈر سے زیارات مقدسہ کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔

تفتان بارڈر غریب زائرین کا راستہ ہے، جبکہ بائے ایئر جانے والے زائرین کی تعداد پانچ فیصد ہے۔

سفری اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے زائرین بائے ایئر زیارات پر نہیں جا سکتے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اب جبکہ زائرین گروپ آرگنائزرز پالیسی کا بھی اجراء ہو چکا ہے تو فوری طور پر بارڈر کھولنے کے اقدامات کیے جائیں، تاکہ زائرین کی مشکلات کم ہو سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha