17 اپریل 2010 - 19:30

عراق کے وزیرداخلہ جوادالبولانی نے کہا ہے ملک کے سیاسی ڈھانچے میں کاالعدم بعث پارٹی شامل نہیں ہونےدیا جائے گا۔

جواد البولانی نے آج فارس نیوز ایجسنی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بعث پارٹی کی جدید عراق میں کوئی جگہ نہيں ہے اور بعث پارٹی کےعناصر دوبارہ ملک کے مستقبل اور سیاسی ڈھانچے میں داخل نہيں ہوسکتے ۔عراق کے وزیرداخلہ نے بعث پارٹی کے دور اقتدار میں عراقی عوام کے قتل عام کی جانب  اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ بعثیوں نے اپنی آمریت کے دور میں ملت عراق پر بدترین نظام حکومت مسلط کیاہے  اوراب بھی سیاسی ڈھانچے میں ان کی شرکت قربانی دینے والوں کے خون سے غداری ہوگی ۔عراق کے وزیر داخلہ نے انتخابات کے زمانے میں بعث پارٹی کی باقیات کی ہرطرح کی سازش کامقابلہ کرنے کےلئے تیار رہنے کے عزم کا اعلان کیا ہے اور کہا  ہے کہ عراقی وزارت داخلہ انصاف کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کے بعد بعث پارٹی کے باقیات کی عیاریوں اورسازشوں کامقابلہ کرنے کےلئے تیار ہے۔