17 اپریل 2010 - 19:30

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے موقف کو غیر منطقی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ علاقے کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے موقف پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کے بیانات کو غیر منطقی قراردیا ہے ترجمان نے کہا کہ  سب جانتے ہیں علاقہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل کی غاصب حکومت ہے جو علاقہ میں دہشت گردی و جارحیت کا اصلی سرچشمہ ہے کوشنر نے کہا تھا کہ  ہمیں ایران کے بارے میں تشویش ہے کہ وہ اپنے داخلی مسائل کی بنا پرجنوب لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیار سے استفادہ کرسکتا ہے"۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کوشنر کے اس بیان کو غیر منطقی اور بے معنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران لبنان میں پائدار امن و ثبات کا خواہاں ہے اور لبنان میں پائدار امن قائم کرنے کے لئے ایران نے اہم کردار ادا کیا ہےترجمان نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ خطے کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل کی غاصب حکومت ہے جو اس سے قبل بھی جنگي جرائم میں ملوث رہی ہے اور فرانسیسی وزير خارجہ اسرائیل کے جرائم کو چھپانے کے لئے بے بنیاد باتوں کا سہارا لے رہے ہیں۔