25 دسمبر 2025 - 16:24
ہنگو کے شیعہ علاقے شاہو خیل میں سکول کو ٹی ٹی پی کی دھمکی، خط میں پاراچنار کا "بدلہ” لینے کا اعلان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان ابوبکر خراسانی گروپ کی جانب سے خط، سرکاری ملازمین کو حکومت سے الگ ہونے کی وارننگ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  کالعدم دہشت گرد جماعت تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ضلع ہنگو کے شیعہ نشین علاقے شاہو خیل میں سکول کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد جلد اس سکول کو نشانہ بنائیں گے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمیں حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے اختلاف ہے، لہٰذا سرکاری ملازمین خود کو اس ظالم حکومت نظام سے الگ کر لیں بصورت دیگر ٹی ٹی پی کی مرکزی قیادت کے حکم پر ان کو بری طرح نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ خط تحریک طالبان پاکستان ابوبکر خراسانی گروپ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

اس خط میں پاراچنار کے حالات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاراچنار کا بدلہ انکھوں کی زمین سے لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شاہو خیل ایک شیعہ نشین علاقہ ہے، اور لگ بھگ دو دہائیاں قبل اس علاقے کو طالبان اور سپاہ صحابہ نے نذر آتش کیا، جس میں کئی شیعہ شہری شہید ہوئے اور امام بارگاہ اور مسجد بھی شہید ہوئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha