اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ اور دفاع مقدس ریسرچ سینٹر کے سربراہ جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ پندرہ ممالک ایران کے پڑوسی ہیں، ان کے ساتھ تعلقات کی تقویت امریکی پابندیوں کو بے اثر کردے گی۔
رپورٹ کے مطابق "عوامی رضاکار فورس بیسج اور پائیدار ترقی و سلامتی" کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب میں جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کی تعداد پندرہ ہے اور امریکہ ان کے ساتھ ہمارے اقتصادی تعلقات کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔
انھوں نے کہا کہ مختلف اداروں کی مشارکت سے ہم علاقائی سیکورٹی اور اقتصادی ڈیٹا کے تجزیئے اور تحقیقات کا ایک مرکز قائم کرسکتے ہیں جو ماہانہ اطلاعات جمع کرکے عوام کو ان سے مطلع کرسکتاہے۔
عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ اور دفاع مقدس ریسرچ سینٹر کے سربراہ جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی تقویت ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور تجارت کے فروغ میں مدد میں ملے گی اور ہم موجودہ گنجائش اور توانائی سے زیادہ استفادہ کرسکیں گے۔
جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ یہ سبھی امکانات اور توانائیاں بروئے کار لانے کی صورت میں امریکہ ایران کے اقتصادی تعلقات کو کنٹرول نہیں کرسکے گا۔
آپ کا تبصرہ