18 مارچ 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عمان اور ایران کے درمیان روابط کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی روابط بہت ہی قریب ہیں اور مختلف مسائل کے بارے میں دونوں کے نظریات مشترک ہیں۔

تہران میں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد نے عمان اور ایران کے درمیان روابط کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی روابط بہت ہی قریب ہیں اور مختلف علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں دونوں کے نظریات مشترک ہیں۔صدر احمدی نژاد نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک اسرائیل کے مظالم کے سامنے بالکل خاموش ہیں اگر عرب ممالک اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا دروازہ بند کردے تو تمام مشکلات حل ہوجاتیں اور امید ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کے مظالم کےخلاف آواز  اٹھانے کی ہمت پیدا کریں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ کارروائیاں اس کے قدرتمند ہونے کی دلیل نہیں ہیں فلسطینیوں کےاس کی بے رحمانہ کارروائیاں اس کی ناتوانی کی علامت ہیں اور اگر اس کا مقابلہ کیا جائے تو مختصر مدت میں اس کا کام تمام ہوجائے گا۔عمان کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے روابط کو اچھا قراردیتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر تاکید کی۔یوسف بن علوی نے کہا کہ عرب ممالک اس نتیجہ پر پہنچ گئے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور عربوں کو اب کسی نئے راستے کی تلاس کرنی چاہیے۔