اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں عوام نے شیعہ نوجوانوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہری کیا۔
مقامی شیعہ عالم، آیت اللہ راحت حسین الحسینی کی اپیل پر لوگوں نے پُرامن ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ’’لبیک یا حسینؑ‘‘ اور ’’لبیک یا مهدیؑ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
شرکاء نے واضح کیا کہ جب تک نوجوان رہائی نہیں پاتے، احتجاج جاری رہے گا اور وہ اپنا موقف پرامن طریقے سے بلند کرتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ