18 مارچ 2010 - 20:30

شیخ الازہر نے کہا کہ دین اسلام میں تکفیری فتؤوں کی گنجائش نہیں ہے اور یہ دین مقدس ان فتؤوں سے بیزار ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی الازہر یونیورسٹی کے سربراہ «محمد سید الطنطاوی»، سعودی مولوی کی جانب سے آیت اللہ سیستانی کی توہین کے سلسلے میں مصری روزنامے الصباح کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: اسلام اعتدال کا دین ہے اور العریفی کی رائے اہل سنت کے علماء کی رائے نہیں ہے۔

انھوں نے کہا: علماء کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی احادیث اپنے اعمال و کردار کا معیار قرار دینا چاہئے اور انہیں اسلامی اصولوں کے مطابق عمل کرنا چاہئے.

شیخ الازہر نے آیت اللہ سیستانی کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم ان معتدل شخصیات کی حمایت کرتے ہیں جو دوسروں کے امور میں مداخلت نہیں کرتے اور دوسروں کی تکفیر کے فتوے جاری نہیں کرتے.