18 مارچ 2010 - 20:30

متحدہ قومی مومنٹ نے عاشورہ کے بعد کراچی میں منظم جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ کے الزام میں شیعہ نوجوانوں کے خلاف انتظامیہ کے چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

 سندھ کے صوبائی وزیراورایم کیوایم کے رہنمافیصل سبزواری نے ریڈیوتہران سے اپنی گفتگوميں کہا کہ جولوگ عاشورہ کے دن خود دہشت گردی اوربربریت کا نشانہ بنے ہیں وہ منظم طریقے سے جلاؤگھراؤ نہيں کرسکتے اورہم عزاداروں کے خلاف پولیس کے چھاپوں کی مذمت کرتے ہيں.