18 مارچ 2010 - 20:30

صہیونی فوج اور صہیونی کالونیوں کے باشندوں نےغرب اردن میں موجود حضرت یوسف (ع) کے روضے کو اپنے حملے کانشانہ بنایا ہے.

فلسطینی ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کےمطابق نابلس کے فلسطینی علاقے میں حضرت یوسف کے مقبرے پر صہیونی پولیس کی مدد سے صہیونیوں نے یہودی مذہبی رسومات کی ادائگی کے بہانے حملہ کردیا ۔جبکہ نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کی پولیس نے نہ صرف یہ کہ انھیں روکا نہیں بلکہ کچہ دیر کے بعد معترض فلسطینی شہریوں کے مقابلے صہیونیوں کے اسکورٹ بن گئے ۔ فلسطینی پولیس کے اس اقدام پر فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب غزہ پر صہیونی  طیارے کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اورچارافراد زخمی ہوگئے ۔فلسطین کے ہسپتالی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر خان یونس پر صہیونی فضائیہ کی بمباری سے ایک شخص شہید اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔