اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی کابینہ نے اقدارپامال کرنے والےپست عناصر سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے روزعاشورہ کی جانےوالی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ نے اپنے ایک بیان ميں کہا کہ ایران اسلامی کی باشعوراورآگاہ قوم جو رہبرانقلاب اسلامی وولی فقیہ اوراسلامی نظام کےتئين ہمیشہ وفادار رہی ہے ایک بارپھر سامراج کے دھوکے میں آنےوالے بکے ہوئے عناصر کوان کی اوقات بتادے گي اوربدخواہوں کے خواب پریشاں نیزان کے مذموم عزائم پرپانی پھیردے گی ۔اس بیان میں کہاگیا ہے کہ یوم عاشورہ کی توہین اورانسانی اقدار کی پامالی بلوائیوں کی پیشانی پر بدنماداغ ہے جنھوں نےاعلانیہ طورپر اغیار کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اسلامی نظام کا تختہ الٹنے کالاحاصل سودا اپنے سرمیں سمارکھاہے کابینہ نے زوردے کر کہا کہ امید ہے کہ ایران اسلامی کے تمام ہمدرد وعزادار عوام پوری ہوشیاری اور حکام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بلوائیوں کی بساط الٹنے میں حکام کی مدد کریں گے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174796
ایران اسلامی کی باشعوراورآگاہ قوم جو رہبرانقلاب اسلامی وولی فقیہ اوراسلامی نظام کےتئين ہمیشہ وفادار رہی ہے۔