ان دھماکوں میں کم از کم ایک سو پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہيں ۔دھماکےایم اے جناح روڈپرڈینسوہال کے قریب ہوئے۔ دھماکے زوردارتھے جن کی آوازیں دوردورتک سنائی دیں ۔اگرچہ یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے پیش نظرکراچی میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہيں مگراس کے باوجود بموں کے یہ دھماکےہوئےہیں ۔ دھماکوں کے بعد عزاداران مظلوم کربلامیں کافی غم وغصہ پایا جارہاہے ۔دھماکے کے فورابعد جائے وقوعہ کوسیکورٹی فورسزنے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور شہرکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئي ہے تاہم اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یوم عاشورہ کا جلوس اپنے مقررہ راستے سے گذرتے ہوئے حسینیہ ایرانیان کھارادرکی جانب رواں دواں ہے اورعزاداران مظلوم کربلا نوحہ خوانی وسینہ زنی کرتے ہوئے پورے جوش وخروش کے ساتھ سرکارسید الشہداء حضرت امام حسین علیکہ السلام اوران کے اصحاب باوفاکے حضوراشکوں کا نذرانہ پیش کرکے ان کی مظلومیت پراشک ماتم بہارہے ہیں ۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174714
کراچی ميں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں دہشت گردوں نے بموں کے دھماکے کرکے تینتالیس عزاداروں کوشہید کردیاہے ۔