اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے آج بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے قاہرہ روانہ ہونے سے پہلے تہران میں کہا کہ بین الپارلیمانی یونین نے ہمیشہ واضح موقف اختیارکرکے علاقے کے واقعات پرہمیشہ موثر کردار ادا کیاہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ اسلامی ملکوں کے بین پارلیمانی یونین کے آئين میں تبدیلی کے لئے ماہرانہ مذاکرات انجام پائےہيں کہا کہ اس یونین کے آئين میں تبدیلیاں انجام پانی چاہئیں جس پر مصر ميں ہونےوالے اجلاس میں غورکیاجائےگا۔دوہزار سات میں قاہرہ میں ہونے والے اسلامی ملکوں کے گذشتہ بین پارلیمانی اجلاس کے شرکاء نے ایک قرارداد پاس کرکے اس یونین کے آئین میں تبدیلی کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
16 فروری 2010 - 20:30
News ID: 174266
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہا ہے کہ بین الپارلیمانی یونین ایک سرگرم یونین ہے جس نے گذشتہ برسوں کے دوران غزہ میں نسل کشی کے المیئے میں غیرمعمولی کردار ادا کیاہے۔