26 ستمبر 2025 - 18:35
شمالی کوریا کے میزائل امریکی سرزمین کے ایک قدم کے فاصلے پر

جنوبی کوریا کے صدر نے واضح کیا کہ پیانگ یانگ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری کے "حتمی مرحلے" میں ہے جو امریکی سرزمین کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جنوبی کوریا کے صدر لی جے-میونگ نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران خبردار کیا کہ "چاہے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں رعایت حاصل کرنے کے لئے ہو چاہے اپنی حکومت کے بقا کے لئے ہو، شمالی کوریا مسلسل ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکی سرزمین تک ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"

امریکہ اور اس کے مشرقی ایشیائی اتحادیوں کے بار بار کی انتباہات کے باوجود، شمالی کوریا نے بار بار زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر سے دستبردار نہیں ہوگا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کی میزائل کی صلاحیت کی ترقی کے بارے میں مزید کہا: "ایسا لگتا ہے کہ وہ ابھی تک مکمل کامیابی حاصل نہیں کر پائے ہیں، لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ آخری مرحلے میں ہیں۔ صرف [میزائلوں کے] زمین کی فضا (Earth's atmosphere) میں دوبارہ داخلے کی ٹیکنالوجی باقی ہے اور یہ مسئلہ بھی بظاہر جلد ہی حل ہو جائے گا۔"

لی نے ـ جو ماہ جون 2025 سے جنوبی کوریا میں برسراقتدار ہیں، ـ جنوبی کوریا کے سابق صدر کے مقابلے میں مختلف پالیسی اختیار کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنائیں گے۔

انھوں نے نیویارک میں زور دے کر کہا: "ہدف یہ ہونا چاہئے کہ ایٹمی ترقی، بین البراعظمی میزائلوں کی ترقی اور ان کی برآمد کو روک لیا چاہئے۔"

لی کے مطابق، ایٹمی ہتھیاروں کی مزید پیداوار اور ترقی کو روکنا "بڑی سیکیورٹی کامیابیوں" کا باعث بنے گا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا ہر سال "تقریباً 15 سے 20 نئے ایٹم بم" بنانے کے لئے کافی مواد پیدا کرتا ہے۔

انھوں نے خبردار کیا: "اگر اس رجحان کو نہیں روکا گیا تو ایٹم بموں کی تعداد ہر سال بڑھتی جائے گی اور بین البراعظمی میزائل جدید تر ہوتے جائیں گے۔"

ادھر شمالی کوریا کے عہدیداروں نے جزیرہ نما کوریا میں جنوبی کوریا اور امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے بارے میں بار بار خبردار کیا ہے، اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے بار بار ایٹمی ترک اسلحہ کو مسترد کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، کم جونگ اون نے اس ہفتے اعلان کیا ہے کہ وہ صرف اس صورت میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں، کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیار برقرار رکھ سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha