ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے میزائل شکن دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔ایران کا کہنا ہے کہS300 میزائل نظام کی فراہمی کا معاملہ ایک بین الاقوامی معاہدے کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ایران کا خیال ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نہیں چاہتے کہ روس ، ایران کو یہ میزائل شکن نظام فراہم کرے۔دوسری طرف روس کا اصرار ہے کہ اس کا طرزِ عمل بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ S300 طرز کا دفاعی نظام خود بھی تیار کرسکتا ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173048
ایران کا کہنا ہے کہ وہ S300 طرز کا دفاعی نظام خود بھی تیار کرسکتا ہے۔