ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے ملحقہ علاقے شاہو خیل میں شدت پسندوں کے خلاف ہونے و الی تازہ کارروائی کے نتیجے میں دس شدت پسند مارے گئے اور ان کے سات ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ سکیورٹی فورسز کے زمینی دستوں نے شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں سمیت شاہو خیل کے مختلف علاقوں کو محاصرہ میں لیا۔ جہاں شدت پسندوں کے تربیتی مراکز بھی قائم ہیں۔ شدت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث دو سو سے زائد خاندان گھر بار چھوڑ کر علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 172834
اورکزئی ایجنسی کے ملحقہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔