16 ستمبر 2025 - 18:05
ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے حماس کو سخت نتائج بھگتنے سے خبردار کیا ہے۔

برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ڈھال بنایا تو وہ بڑی مصیبت میں پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور جلد ہی ٹک ٹاک کے خریدار کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے یورپی ممالک پر دوبارہ زور دیا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے۔

قبل ازیں وائٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے یقین دلایا کہ اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ آور نہیں ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ معاہدے کیلیے تجویز قبول نہ کرنے پر دبے الفاظ میں سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حماس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی گروپ کے پاس غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے کیلیے بہت کم وقت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha