15 جون 2009 - 19:30

انھوں نے کہا ہے کہ ‘‘ این آر او ‘‘ پرحیرت نہیں پہلے ہی ہی بتا چکا ہوں 70فیصد سیاستدان بے ایمان ہیں ۔

مسلم دنیا کے سفارتی مبصر فیصل محمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری ہونے والی ‘‘ این آر او ‘‘ فہرست پر کوئی حیرت نہیں ۔کیونکہ میں کئی سال پہلے ہی کہتارہوں کہ پاکستان میں 70فیصدبدعنوان سیاستدان حکومت کر رہے ہیں یہ بات عالمی مذا کرات کار اور مسلم دنیا کے سفارتی مبصر فیصل محمد نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان میں ‘‘ این آر او ‘‘ کی فہرست میں شامل میں لوگوں کے حوالے سے پوچھے گئے ردعمل میں کہی ۔انہوںنے کہاکہ ‘‘ این آر او ‘‘ اورکیری لوگر بل دونوں کو ایک ساتھ اس لئے میدان میں چھوڑا گیا کہ بڑ ی طاقتیں تھیں کہ چھوٹی برائی زیادہ شورہو اوربڑ ی برائی خاموشی کے ساتھ کام کرجائے کیری لوگر بل جو کہ پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے اہم تھا ‘‘ این آر او ‘‘ کے شورمیں دب گیا پاکستان میں بدعنوانی کوئی بڑ ی بات نہیں ‘‘ این آر او ‘‘ میرے نزدیک معمولی اہمیت کاحامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ ‘‘ این آر او ‘‘ کو پرویز مشرف کے دور میں ہی پارلیمنٹ سے پاس کروایاجا سکتا تھا مگر مخصوص لوگوں نے ایسا کرنے سے روک دیا گیا تاکہ آئندہ کیری لوگر بل کے آنے کے بعد پرانے کارڈکو استعمال کیا جائے ۔فیصل محمد نے کہاکہ ‘‘ این آر او ‘‘ کو سپریم کورٹ میں پیش کیا کر کے تمام مقدمات کو سیاسی انتقام ظاہر کر کے داخل دفترکرنے تیاریاں ہو چکی ہیں اوراس حوالے سے پرانے مقدمات کی تمام ثبوت ایک ماہ قبل ضائع کر دئیے گئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں کو کامیاب کرنے کے لئے اندرونی ’’جال بچھائے ‘‘جا رہے ہیں ۔جبکہ میں کئی سال اس جانب توجہ دلاتے رہے ہیں کہ2011ء پاکستان کے حوالے سے اہم ہے تاہم غیر ملکی میڈیا کو چھوڑ کر پاکستانی میڈیا آنکھیں بند کر کے بیٹھا ہے پاکستان میں الیکٹرنک میڈیا کے با اثر ادارے غیرملکی طاقتوں سے مالی فوائد حاصل کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 1971ء میں مشرقی پاکستان میں اکثریت کو غدار قراردے کر فوج کے ذریعے آپریشن کرایا گیا اور اس وقت کے غیر ملکی میڈیا نے اسے کوریج کیا تھا آج پھر باقی ماندہ پاکستان میں اکثریت مذہبی طبقہ فقہ حنقی کو طالبان نام دے کر فوج کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے یہ انتہائی خطرناک علامت ہے ۔فیصل محمد نے کہاکہ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کو فوراًریوس کرنا ہو گا ، امریکی القاعدہ کانام لے کر ابھی کئی دوسری جگہوں پرجائیں گے ۔’’القاعدہ اور بلیک واٹر ‘‘ایک جیسی دوتنظیموں کے نام ہیں اوردونوں ہی بڑ ی طاقتوں کے مہرے ہیں.