مقبوضہ بیت المقدس . . . اسرائیلی اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقوں کا مقصد اسرائیلی ایر ڈیفنس کو مضبوط بنانا اور اسے راکٹ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کی راہ ہموارکرنا ہے۔مشقوں کے دوران پیٹریاٹ میزائل فائر کیے گئے اورمیزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کیاگیا ۔ ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے دو ہزار فوجی اور امریکی اسلحہ سے لیس17جنگی جہازحصہ لے رہے ہیں جو فضا سے فضامیں مار کرنے والے میزائل کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔ اسرائیلی دفاعی حکام کے مطابق مشقوں میں ایکس ۔بینڈ رڈار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیاجس کے ذریعے سیکڑوں میل دور سے فائر کیے گئے میزائل کا کھوج لگایا جاسکتا ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 171709
اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں جنوبی اسرائیل میں شروع ہوگئی ہیں جس کے دوران جدیدترین ایرو 2راکٹ داغا گیا۔