15 جون 2009 - 19:30

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان نے مالاکنڈ ڈویژن اورفاٹا میں مجموعی طور پر 473 تعلیمی اداروں کو نذرآتش کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طالبان پاکستان کو غیر مستحکم اور دنیا میں بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ طالبان نے مالا کنڈ ڈویژن میں 409 اور فاٹا میں 64 تعلیمی اداروں کو آگ لگائی جس سے یہ ادارے مکمل طورپرتباہ ہوگئے شدید نقصان پہنچا ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ طالبان اسلام اور پاکستان کے شمن، پیشہ ور قاتل اور جھوٹے ہیں۔انھوں نے کہا ملک سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔