15 جون 2009 - 19:30

ڈانڈے درپہ خیل میں غزنوی نامی افغان باشندے کے گھر پر رات دیر گئے امریکی جاسوس طیارے سے 2 میزائل داغے گئے۔

 شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے سے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے قریب ڈانڈے درپہ خیل میں غزنوی نامی افغان باشندے کے گھر پر رات دیر گئے امریکی جاسوس طیارے سے 2 میزائل داغے گئے۔جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی علاقے پر امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں جاری رہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شام سے ہی میران شاہ کے مختلف علاقوں پر3 امریکی جاسوس طیارے نچلی پروازکرتے رہے۔