امریکا نے ترکی کی طرف سے اسرائیلی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فوجی مشقوں سے دستبراری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان فلپ کرولے نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فضائی مشقیں شروع ہونے سے صرف چند روز قبل اچانک ان سے علیحدہ ہونا اچھی مثال نہیں ہے۔ اس طرح ساری منصوبہ بندی کو نقصان پہنچتا ہے۔ترکی نے اناطولین ایگل مشترکہ فضائی مشقوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان مشقوں میں اسرائیل، امریکا اور ترکی کی فضایہ شامل تھیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169381
واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان فلپ کرولے نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فضائی مشقیں شروع ہونے سے صرف چند روز قبل اچانک ان سے علیحدہ ہونا اچھی مثال نہیں ہے۔