15 جون 2009 - 19:30

راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ چار حملہ آور دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جبکہ حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکار جان بحق ہوگئے.

فرار ہونے والے دو دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ہفتہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب فوجی وردی میں ملبوس دہشت گردوں نے ایک کیری ڈبے مین جی ایچ کیو میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ دہشت گردوں نے مال روڈ کی جانب گیٹ نمبر ایک پر داخل ہونے کوشش کی اور چیک پوسٹ نمبرایک پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دہشت گردوں نے گاڑی سے اتر کر پوزیشن سنبھال لی اور فائرنگ کرتے رہے۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور کمانڈوز نے جی ایچ کیو کے ارد گرد تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پوزیشنیں سنبھال لیں۔ سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کی نشاندہی کے لئے آرمی کے ہیلی کاپٹر بھی فضا میں گشت کرتے رہے۔ جی ایچ کیو کے اردگرد فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ کمانڈوز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے کر وہاں سے منتقل کردیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے حملے میں چار دہشت گردوں کے ہلاک اور چھ سیکورٹی اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہشت گرد فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔  دہشت گردوں کے حملے کے بعد جی ایچ کیو جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

فرار ہونے والے دو ملزمان گھیرے میں آگئے  آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ہونے والے دوملزما ن کا پتہ چلا لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق فرار ہونے والے دونوں حملہ آور جی ایچ کیو کی سیکنڈ چیک پوسٹ کے پاس سیکیورٹی آفس میں محصو ر ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں نے سیکیورٹی آفس کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔