15 جون 2009 - 19:30

عالمی برادری اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے سلسلے میں تحقیق کرکے ایٹمی ہتھیاروں کی روک کے سلسلے میں اچھا نمونہ پیش کرسکتی ہے۔

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جنگي جرائم کا ارتکاب کرنے اور خفیہ ایٹمی ہتھیار رکھنے پر مذمت کرے۔انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے سلسلے میں تحقیق کرکے ایٹمی ہتھیاروں کی روک کے سلسلے میں اچھا نمونہ پیش کرسکتی ہے انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو غزہ کی 22 روزہ جنگ میں فسفر بموں کے استعمال پر اسرائیل کی واضح الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔