اسماعیل ہنیہ نے اسلامی کانفرنس تنظیم کے جنرل سکریٹری اکمل الدین احسان اوغلو سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتےہوئے شہر بیت المقدس کو صہیونی رنگ دینے اور مسجدالاقصی کی شکل تبدیل کرنے کیلئے صہیونیوں کی کوشش کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کی کوشش ہے کہ شہر بیت المقدس کو یہودی رنگ دےکر اس شہر کی اسلامی وعربی ماہیت کوختم کردیں۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مسجدالاقصی اور شہر بیت المقدس کے سلسلے میں عرب ملکوں کی لاپرواہی نے صہیونی ریاست کو اس کی جارحانہ پالیسیاں جاری رکھنے کے تئيں مزید گستاخ بنا دیاہے۔قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوجیوں نے اتوار کے دن مسجدالاقصی کے قریب فلسطینیوں نمازیوں پر حملہ کرکے کم ازکم چالیس افراد کو زخمی اور متعدد افراد کوگرفتار کرلیا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168179
فلسطین کے قانونی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے مسجد الاقصی کو صہیونیوں کے تسلط سے نجات دلانے کیلئے عربی اسلامی منصوبے کا مطالبہ کیاہے۔