ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی سے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جنھوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزیرستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے اور وہ ڈیرہ غازی خان میں امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی عمریں تیرہ سے انیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان میں سے ایک گرفتار خودکش حملہ آور نے جیونیوز کو بتایا کہ انہیں حنیف نامی شخص صوبہ سرحد لے گیاتھا جہاں پر انہیں دہشت گردی کی تربیت دی گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ اگراس کی بات نہ مانی جاتی تو وہ ان پر تشدد کرتا اور اب بھی وہاں بڑی تعداد میں لوگ دہشت گردی کی تربیت حاصل کررہے ہیں.
ڈی جی خان:
امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچ دہشت گرد گرفتار
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167874
ڈیرہ غازی خان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچ مشتبہ دہشت گرد وں کوگرفتارکرلیا گیا۔