15 جون 2009 - 19:30

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات عدلیہ کے زیر نگرانی منعقدکئے جائیں گے۔ جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے یکم اکتوبر2009 کی تاریخ مقرر کی گئی۔ کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد نو اکتوبر2009کو ریڑننگ آفسر کے پاس اعتراضات جمع کرائیں جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد15 اکتوبر2009 کو حتمی سیریز جاری کردی جائے گی۔17 اکتوبر2009 کو امیدواروں میں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ 12 نومبر2009 کو انتخابات منعقد ہونے کے بعد14 نومبر کو سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب ووٹر لسٹوں میں ناموں کے اندراج اور شکایات جمع کرنے کے لئے کل25 ستمبر تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور عوام کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔