15 جون 2009 - 19:30

گلگت بلتستان کے عوام نے باسٹھ سال بعد داخلی خودمختاری کا جشن اور عید کی خوشیاں ساتھ منائیں۔

 عید کے موقع پرگلگت کے سٹی پارک میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔باسٹھ سال بعد خودمختاری اور عید کی خوشی لوگوں کے چہروں پر نمایاں تھی ۔سٹی پارک میں بچوں نے عید کا دن آزادی سے کھیل کھود کر گزارا جبکہ بڑے بھی پیچھے نہ رہے انھوں نے بھی روایتی دھنوں پر دل کھول کر رقص کیا ۔ کھیل کود کے ساتھ لوگوں نے زبان کے ذائقے کا بھی خیال رکھا ۔پارک میں بہت سے ایسے خاندان بھی تھے جو کھانا پینا ساتھ لے کر آئے تھے اور انھوں نے تفریح کے ساتھ کھانا بھی مزے لے کر کھایا ۔ شناخت ملنے پر بڑوں کے ساتھ نوجوان نسل بھی خوش دکھائی دی ۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ خودمختاری کے جشن کو عید کی خوشی نے دوبالا کردیا۔