رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر جو خطاب فرمایا اس کو عالمی ذرائع ابلاغ نے بہت زیادہ کوریج دی ۔ ایسوشی ایٹڈ پریس نے تہران سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ امریکی حکام ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش کا بے بنیاد الزام لگاتے ہیں۔ اس خبر رساں ایجنسی نے مزید لکھا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے پولینڈ اور جمہوریہ چیک میں میزائیل شیلڈ نصب کرنے کا منصوبہ ترک کرنے کے امریکی فیصلے پر اپنا پہلا رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اپنے پیشرو جارج بش کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوۓ ہیں۔ چین کی خبر رساں ایجنسی شین ہوا نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کو کوریج دی ہے۔ اس خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش کے الزام کو ایک واضح جھوٹ قرار دیا ہے۔ اس خبر رساں ایجنسی نے مزید لکھا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کو خطرہ ظاہر کرنے کے امریکی دعوے کا مقصد عالم اسلام میں اتحاد کے قیام کی روک تھام کرنا بتایا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی حکام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ ایران اس پالیسی کی سختی سے مخالفت کرے گا اور وہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167506
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور ایران میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں نے کل رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔