15 جون 2009 - 19:30

یہودی ریاست لاطینی امریکا میں بھی جنگ اور جارحیت کا پرچار کر رہی ہے.

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ اسرائیل امن دشمن اور سامراجی ریاست ہے۔ شام کے دو روزہ دورے پر دمشق میںنیوز کانفرنس میں ہوگو شاویز نے کہا کہ اسرائیل ایک ایسی ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے جو عوام کو تباہی تک پہنچا دے۔ انہوں نے کہاکہ یہودی ریاست لاطینی امریکا میں بھی جنگ اور جارحیت کا پرچار کر رہی ہے ۔ اسرائیل امریکی استعماریت کے نفاذ میںاہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ہوگو شاویز نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور اسرائیل سے گولان کی پہاڑیوں کا علاقہ واپس شام کو دینے کا مطالبہ کیاہے۔ وینزویلا کے صدر لیبیا ، الجیریا ، ایران اور بیلا روس کا بھی دورہ کریں گے ۔