اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ پابندیوں کے دوران پورا ملک ایک بہت بڑی معاشی ورکشاپ بن گیا جس میں سب سرگرم عمل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز جمعرات کو تین صوبوں بشمول ایلام، مغربی آذربائیجان اور ہمدان میں تین پیٹروکیمیکل منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران کی قومی طاقت کے مظاہرہ کا دن ہے جس میں سب ایک دوسرے کیساتھ مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے تمام شعبوں بالخصوص صنعتی میدان میں ایرانی قوم کی عظیم پیشرفت کو سراہا۔
صدر روحانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کبھی بھی دشمن کی سازشوں کیخلاف ہتیھار نہیں ڈالی گی۔
انہوں نے آج کے دن کو ایک بہت خاص دن قرار دے دیا جس میں سخت معاشی پابندیوں کے دوران، تین صوبوں میں ایک ارب یورو کی لاگت پر مشتمل تین منصوبوں کا نفاذ کیا گیا۔
انہوں نے معاشی جنگ کیخلاف جد و جہد کرنے والے اور پیٹروکیمکیل منصوبوں کا نفاذ کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا 70 فیصد حصہ ملکی ساخت اور ایرانی ماہرین اور نوجوانوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن پر ہم فخر کرتے ہیں۔
صدر روحانی نے سامراجی طاقتوں پر ایرانی ماہرین کی کامیابیوں کو ایک بہت بڑا نقصان قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی معاشی پابندیوں کا مقصد ایرانی قوم کو ان کی بنیادی مصنوعات کی فراہمی پربڑی مشکل حالات میں ڈالنا تھا تا ہم ان کو شکست کا سامنا ہوا۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران کیخلاف اس معاشی جنگ ختم ہونے والا ہے اور ایرانی عوام بھی اسی جنگ سے سرخ رو ہوکر نکل گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲